Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دو اہم فوجی تقرریاں کر دیں

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے تہران پر فضائی حملوں کے بعد دو اہم عبوری فوجی تقرریاں کی ہیں۔

ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو جنرل حسین سلامی کی جگہ پاسداران انقلاب کا قائم مقام کمانڈر انچیف مقرر کیا گیا ہے۔

ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کو ایران کی مسلح افواج کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کو شہید میجر جنرل محمد باقری کا جانشین مقرر کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اپنی زمینی، بحری اور فضائی افواج ہیں جن میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 90 ہزار اہلکار ہیں۔ پاسداران انقلاب ایران کے بلیسٹک میزائل اور ایٹمی پروگراموں کی بھی نگرانی کرتا ہے۔

Related posts

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار ، انڈیکس نے پھر ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

متحدہ عرب امارات: بغیر اجازت گاڑی استعمال کرنے پر جرمانہ، ملک بدری کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment