Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ، محفوظ مقام پر منتقل

لبنان پر اسرائیلی جارحیت میں حزب اللہ کے اہم کمانڈروں کی شہادت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، ایران اگلے لائحہ عمل کے لیے حزب اللہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہفتے کے دوران 700 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں ، جبکہ اسرائیلی آرمی چیف نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو بھی بیروت پر حملے میں شہید ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے تاحال حسن نصراللہ کی شہادت سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Related posts

پاک بھارت کشیدگی ، اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا حکومت کا 4 اضلاع کے طبی مراکز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

پی آئی اے نے ٹورنٹو کیلئے ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment