آئی ایم ایف نے پاکستان کو اداروں میں اصلاحات اور پالیسی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان کو توانائی اور گیس سیکٹر میں اصلاحات کرنا ہوں گی،پاکستان کو پنشن اصلاحات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے 1200ارب روپے کی ٹیکس مراعات ختم اور پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری اورقرض پروگرام پر معاہدے سے پہلے پالیسی اقدامات کی پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے حکومت 7 جون کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرے گی،بجٹ کی پارلیمنٹ سے منظوری جون کے آخر میں ہو جائے گی۔
آئندہ پروگرام پر معاہدہ جولائی کے پہلے ہفتہ میں ہونے کا امکان ہے،آئی ایم ایف مشن جمعہ کو پاکستان سے واپس چلے جائے گا۔