Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کیخلاف انکوائری کا انکشاف ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کے سابق ڈائریکٹر جنرل شہزاد سلیم کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف مس کنڈکٹ پر نیب میں انکوائری شروع ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، چیئرمین نیب نے سابق ڈی جی نیب کو چارج شیٹ جاری کی جسے انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

منگل کو شہزاد سلیم کی درخواست پر اسلام آباد ہائکورٹ کے جسٹس ارباب طاہر نے سماعت کی اور نیب کو کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے جواب کیلئے نیب کو 16 دسمبر کے لیے نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ پٹیشن کے فیصلے تک نیب شہزاد سلیم کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرے۔ عدالت نے نیب سے مکمل انکوائری رپورٹ  اور پیراوائز کمنٹس بھی مانگ لیے ہیں۔

Related posts

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جماعت نہم اور دہم کے پرچے ملتوی

Mobeera Fatima

زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

Mobeera Fatima

انڈے مزید مہنگے، مرغی، سبزی اور فروٹ کے سرکاری نرخ بھی جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment