ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.34 فیصد کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہو گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں 0.34 فیصد کی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 3.57 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 5 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، اٹھارہ میں اضافہ اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
گذشتہ ہفتہ کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 25.15 فیصد کمی، چکن کی قیمت میں 9.90 فیصد کمی، دال ماش کی قیمت میں 1.67 فیصد کمی، دال چنا کی قیمت میں 0.73 فیصد کمی، آٹے کی قیمت میں 0.71 فیصد کمی، دال مسور کی قیمت میں 0.46 فیصد کمی، باسمتی چاول کی قیمت میں 0.37 فیصد کمی اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.19 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔