Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے انتہا پسندانہ اقدامات ، پی ایس ایل 10 کی لائیو اسٹریمنگ معطل کر دی

بھارتی کرکٹ بورڈ انتہا پسند مودی حکومت کی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست لے آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعہ پر اسپورٹس اسٹریمنگ چینل نے بھارت میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو اسٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی ہٹا دیں۔

فینکوڈ نامی سپورٹس اسٹریمنگ چینل پی ایس ایل میں ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر تھا تاہم پہلگام واقعہ کے بعد انہوں نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فینکوڈ کے علاوہ بھارتی اسپورٹس پارٹنرز میں سونی نیٹ ورک بھی سیٹلائٹ ٹی وی کا براڈکاسٹنگ پارٹنر ہے، اس کی جانب سے بھی پی ایس ایل کی نشریات بند کئے جانے کا خدشہ ہے۔

Related posts

عثمان وزیر ڈبلیو بی سی سلور ویلٹر ویٹ چیمپئن بن گئے

Mobeera Fatima

سیلابی صورتحال ، وزیراعظم کا بلاول بھٹو ، حافظ نعیم اور خالد مقبول صدیقی سے رابطہ

Mobeera Fatima

یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گھر جلا دیئے ، اسرائیلی بمباری سے مزید 45 شہید

Mobeera Fatima

Leave a Comment