Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بھارت امریکہ ہے نہ پاکستان افغانستان ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت امریکہ نہیں اور پاکستان افغانستان نہیں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کو حالیہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو ایک بار پھر اجاگر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جنوری 2024 سے اب تک ملک میں 3700 سے زائد دہشتگردی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہاکہ ان واقعات میں 3896 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے 1314 افراد شہید ہوئے ہیں، 2500 سے زائد افراد اپنے اعضاء سے محروم ہو چکے ہیں۔ ہمارے لاکھوں لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کا ہم نیٹ ورک کے کراچی آفس کا دورہ

Mobeera Fatima

بیرون ملک سفارتخانوں، دفاتر، مشن میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کرپشن کا انکشاف

Mobeera Fatima

لاہور، اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں میں ہفتے میں 3 چھٹیاں دینے پر غور

Mobeera Fatima

Leave a Comment