Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پہلا ٹیسٹ میچ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی

پرتھ، بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹرلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی۔

پہلے ٹیسٹ میں چوتھے روز آسٹریلیا کی ٹیم 534 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 238 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

پرتھ ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، بھا رت کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 150 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 104 رنز بناسکی۔

بھا رت نے دوسری اننگز 487 رنزپر ڈیکلیئر کی اس وقت اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے، اس طرح بھارت نے جیتنے کے لئے 534 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم238 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور بھارت نے میچ 295 رنز سے جیت لیا،میچ میں بھارت کی طرف سے دوسری اننگز میں یشوی جیسوال 161 رنز، ویرات کوہلی 100 رنزجبکہ کے ایل راہول 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

Related posts

بابر سے مقابلے میں بچپن کی دوستی آڑے نہیں آئی گی، کوئی پریشر نہیں، کلیم ثناء

admin

مختلف شہروں میں بارش ، نشیبی علاقے زیر آب، گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

Mobeera Fatima

Leave a Comment