Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

فیڈرل گورنمنٹ اسکولوں میں مالیاتی خواندگی کے نصاب کی شمولیت

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے تعاون سے اسلام آباد کے 432 وفاقی سرکاری اسکولوں کے 1500 سے زائد اساتذہ کو مالیاتی خواندگی کے بنیادی تصورات اور اہم نکات بارے تربیتی پروگرام مکمل کر لیا گیا۔

تربیتی پروگرام میں اساتذہ کے کئی گروپ بنا کر مرحلہ وار منعقد ہونے والے تربیتی پروگرام میں مالیاتی خواندگی کے بنیادی موضوعات جیسے کہ بچت، سرمایہ کاری، مالی نظم و ضبط کی اہمیت اس کے ضروری عناصر اور ممکنہ مالیاتی دھوکہ دہی کی نشاندہی کرنے کے طریقے وغیرہ شامل تھے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزارت تعلیم نے آئندہ تعلیمی سال سے مالیاتی خواندگی کے موضوع کو پرائمری تک کے اسکولوں کے نصاب میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت کے سیکرٹری محی الدین احمد وانی نے تعلیمی نظام کو جدید بنانے کے لیے اہم اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو کارکردگی پر مالی اعانت کا نظام متعارف کروایا جا ئے گا جبکہ اساتذہ اور طلباء پر کتابوں اور پڑھائی کا بوجھ کم کرنے کے پیش نظر مختلف مضا مین جیسے کہ سائنس اور ریاضی اور پاک اسٹڈیز کو اردو کے ساتھ ملا کر پڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مالیاتی خواندگی کا مضمون بتدریج صوبائی سطح پر بھی متعارف کرایا جائے گا۔ محی الدین احمد وانی نے خواتین کے لیے بنیادی مالیاتی تصورات جیسے کہ بینک اکاوئنٹ کو کھولنا اور اسے آپریٹ کرنا، اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال اور اس جیسے دیگر بنیادی امور کو سمجھنے کی اہمیت پر زور کہ کہ خاص طور ہر دیہی خواتین کو مالی استحصال سے بچنے کے لئے ایسی بنیادی مالیاتی خواندگی کا حصول ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کے بچوں کے ذریعے یہ بنیادی تعلیم اور تصورات گھریلو کواتین تک بھی پہنچیں گے۔

وفاقی سیکٹری تعلیم نے تربیتی پروگراموں کے ذریعے ٹیچرز کو ضروری مہارتیں فراہم کرنے میں ایس ای سی پی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے کردار کو سراہا۔ ایس ای سی پی اور وزارت تعلیم نے حال ہی میں تعلیمی اداروں میں طلباء میں مالی خواندگی کے فروغ کے لئے اقدامات کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کئے تھے۔

اس موقع پر ایس ای سی پی کے چیئرمین جناب عاکف سعید نے کہا کہ نوجوانوں کو مالیاتی خواندگی کے ساتھ بااختیار بنانا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے کہ وہ ابتدائی عمر سے ہی بجٹ، بچت، سرمایہ کاری اور قرض کے انتظام جیسے بنیادی تصورات سے آگاہ ہوں ۔ عاکف نے معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے بچت کے رجحان ، سرمایہ کاری اور انٹرپرینیورشپ کے کلچر کو فروغ دینے پر زور دیا۔

سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے ایس ای سی پی اور نیباف کے ٹرینرز اور پروگرام کے منتظمین کو شیلڈز بھی پیش کیں۔ تقریب میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، نیباف اور ایس ای سی پی کے حکام بھی موجود تھے۔

Related posts

ملک کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنا اتنا آسان نہیں، سلمان اکرم راجا

Mobeera Fatima

سنگجانی جلسہ، کنٹینرز اور پولیس کے کھانے کی مد میں 5 کروڑ 92 لاکھ خرچ

Mobeera Fatima

سیالکوٹ، داخلی و خارجی راستے پانچویں روز بھی بند، ٹماٹر کی قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment