Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاک بھارت کے درمیان 12 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انڈیا کا پلڑا بھاری

پاک بھارت کے درمیان اب تک 12 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گئے ہیں جن میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے۔

بھارت نے بارہ میچوں میں سے نو میچوں میں پاکستان کو شکست دی ہے، پاکستان تین میچ جیتنے میں کامیاب ہوا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز میں دونوں ٹیم کے درمیان سات میچ کھیلے گئے ہیں جس میں بھارت نے پانچ میں فتح حاصل کی جبکہ پاکستان ایک میچ میں کامیاب رہا۔

ایک میچ ٹائی ہوا جو سپر اوور میں بھارت نے جیت لیا۔پاکستان کی ٹیم امریکا سے ہارنے کے بعد نیو یارک پہنچ چکی ہے اوربھارت کے خلاف میچ کے لئے آج پریکٹس کرے گی۔ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ  پاک بھارت کے بڑے میچ کے منتظر ہیں۔

پاکستان کو کل بھارت کے خلاف لازمی فتح درکار ہے، فتح کی صورت میں ہی پاکستان کے سپر ایٹ میں پہنچنے کے چانسز ہیں، شکست کی صورت میں پاکستان کا سپرایٹ مرحلے میں پہنچنا بھی مشکل ہو جائے گا۔

امریکا نے دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے، امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دی، بھارت بھی پہلے میچ میں فتح حاصل کر چکا ہے، امریکا کے بھارت اور ائیرلینڈ کے خلاف میچ باقی ہیں، امریکا ایک میچ بھی جیت جاتا ہے تو اس کے چھ پوائنٹس کے ساتھ پوزیشن مستحکم ہو جائے گی۔

پاکستان کے میچ کے بعد بھارت کے امریکا اور ائیر لینڈ کے خلاف میچ ہیں، بھارت جیسی مضبوط ٹیم بظاہر تو یہ میچ جیتتی ہوئی نظر آ رہی ہے، بالفرض اگر بھارت کے خلاف پاکستان میچ ہار جاتا ہے تو پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سفر بھی پول میچز کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔

Related posts

سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا

Mobeera Fatima

بھارت، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور افغانستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائیں گی، برائن لارا

admin

انہیں ملک کا کوئی خیال نہیں، قومی ٹیم کی کارکردگی پر باسط علی آبدیدہ

admin

Leave a Comment