آئی ایم ایف نے جولائی میں بجلی فی یونٹ 5 کی بجائے 7 روپے کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامنا ہے،پاور سیکٹرکے گردشی قرضے میں 150 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 25 سو ارب روپے ہونے کا خدشہ ہے، رواں مالی سال کے اختتام تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2310 ارب پر کنٹرول کرنا تھا۔
وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق جون تک گردشی قرضہ مقررہ ہدف سے 150 ارب روپے سے زائد بڑھے گا، مالیاتی ادارے نے وزارت توانائی سے گردشی قرضہ میں اضافہ روکنے کیلئے تجویز کے ساتھ پلان مانگا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے پاور، گیس ٹیرف میں اضافہ کیلئے پلان ساتھ شیئرکیا جائے، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے وزارت توانائی حکام سے مزید مذاکرات جاری ہیں۔