Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہم متحد ہوئے تو ملک کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم متحد ہوئے تو ملک کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اور ملک کو قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق آگے لے کر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن کی کوشش ہوتی ہے کہ ملک کمزور ہو۔ صدر زرداری اور وزیر اعظم کی لیڈرشپ میں ملک آگے بڑھ رہا ہے۔ اور ہم نے بیرونی طاقتوں کی سازشوں سے ملک کو بچانا ہے۔ ہم متحد ہوئے تو ملک کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز اور جمہوریت کے شہدا کو یاد رکھنا چاہیے۔ اور شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ملک مضبوط ہے۔

Related posts

جسٹس شہزاد احمد خان، جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا

Mobeera Fatima

رائٹ سائزنگ اقدامات، مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار

Mobeera Fatima

بنوں جرگے کے مطالبات جمعرات کو ایپکس کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment