Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹیم کوالیفائی نہیں کرتی تو چار پانچ لوگوں کو کرکٹ سے فارغ کردیں، سکندر بخت

سابق پاکستانی کرکٹر اور تجزیہ کار سکندر بخت نے کہا ہے کہ چار پانچ لوگوں کو کرکٹ سے فارغ کردینا چاہیے، اور کتنا چانس دیا جائے؟

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاک بھارت میچ پر تبصری کرتے ہوئے کہا کہ اگر نسیم شاہ دو چوکے مار سکتا ہے تو کیا افتخار نہیں مار سکتا؟ جن کو بیٹر لاکر کھلایا تھا، ان چار پانچ بیٹروں سے دو چوکے نہیں لگائے گئے۔

سکندر بخت کا کہنا تھا کہ ایسا کیا تھا کہ نسیم شاہ نے دو چوکے مار لیے اور، میں تو حیران ہوں اس بات پر کہ کہیں کسی نے کوشش ہی نہیں کی۔ کیا عماد وسیم جسے ہم گھر سے اٹھا کر لائیں ہیں کہ سر آئیں آپ اور کھیلیں ہمارے لیے، کیا وہ یہ دو چوکے نہیں مار سکتے تھے؟

انہوں نے کہا کہ اگر آگے جاکر یہ ٹیم کوالیفائی نہیں کرتی، جو کہ اب لگتا ہے کہ نہیں کر پائے گی، تو ان چار پانچ لوگوں کو کرکٹ سے فارغ کردینا چاہیے۔ ان لوگوں کو اور کتنا چانس دیا جائے کہ یہ پرفارم کریں گے؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کے خلاف 15 ویں دفعہ جیت اپنے نام کی تھی۔

Related posts

پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوش ہل انجری کا شکار

Mobeera Fatima

پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے بھارتی کرکٹ لیگ کی 10 ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی

Mobeera Fatima

خوش نصیب ہوں، پاکستانی قوم نے میرے لیے اتنی دُعائیں کیں، ارشد ندیم

Mobeera Fatima

Leave a Comment