Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عمران حکومت کیخلاف منی لانڈرنگ کے پیسوں سے عدم اعتماد ہوا ، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمارا فائنل میچ کل تھا، جس میں ہم ہار گئے، پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں ، یہ ٹیم خواجہ سرائوں کیساتھ بھی کھیلتی تو ہار جاتی۔

اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہر صبح ملک میں بری خبر آتی ہے ، میچ ہارنے والی بھی بری خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے پیسوں سے عمران خان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہوا ، 500 آدمیوں کو جھوٹے کیسز میں اڈیالہ جیل میں رکھا ہوا ہے، پی ٹی آئی کے ورکرز کے پاس 2 ہزار روپے دینے کو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست نہیں ہوسکتی کیونکہ فارم  45 اور 47 کی لڑائی گڑھے میں لے کر جائے گی، معیشت کی تباہی گڑھے میں لے کر جائے گی، عالیہ اور صنم جاوید کو روز جیلیں پھرائی جا رہی ہیں۔ آرمی چیف سے اپیل کرتا ہوں بے گناہ لوگوں کو عام معافی دیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے سیاست سے کنارہ نہیں کیا، 2 مہینے تک سائیڈ پر ہوں نواز شریف اب میری طرح سائیڈ پر ہی رہیں، وہ دن گئے جب خلیل خان فاختہ اڑایا کرتے تھے۔ موجودہ حکومت کی حیثیت گنگو تیلی سے زیادہ نہیں،حکومت کو یو اے ای، سعودی عرب اور چین سے پیسے نہیں ملے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2 مہینے سیاسی طور پر اہم ہیں، فیصلے کرنا ہوں گے۔ اس بار عید کے بعد قربانی ہو گی، کھال سمیت ہو گی، قصائی کا انتظام ہے۔

Related posts

کراچی: آج شہر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

Mobeera Fatima

کشمیر نہ بھارت کا تھا اور نہ ہوگا، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

Mobeera Fatima

بجلی کی پیداواری قیمت 8 سے 10 روپے فی یونٹ ہے، وزیر توانائی

Mobeera Fatima

Leave a Comment