Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سیاسی تحریک میں تشدد کا عنصر آجائے تو وہ ختم ہو جاتی ہے، علی محمد خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ جس بھی سیاسی تحریک میں تشدد کا عنصر آجائے تو وہ ختم ہو جاتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر جمہوری ملک میں لوگ پرامن طور پر مطالبات رکھ کر بیٹھ جاتے ہیں۔ پھر حکومت مذاکرات کرتی ہے اور مسائل کا حل نکل آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا تو کہیں نہیں ہوتا جو گزشتہ رات ہوا۔ اور کوئی بھی سیاسی جماعت یا کارکن اداروں سے لڑتا ہے نہ لڑنا چاہیے۔

علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ اور لوگ پرامن طور پر بیٹھ گئے تھے۔ تاہم جس بھی سیاسی تحریک میں تشدد کا عنصر آجائے وہ ختم ہو جاتی ہے۔

Related posts

محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 رنز مکمل کر لئے

Mobeera Fatima

وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی توثیق کر دی

Mobeera Fatima

ارکان اسمبلی ایک ایس ایچ او کی مار ، جلسے کیخلاف اندھا قانون بنایا جا رہا ہے ، شاہد خاقان عباسی

Mobeera Fatima

Leave a Comment