Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

پشاور میں بارش کا سلسلہ جاری ، دیگر شہروں میں بھی بادل برسنے کا امکان

پشاور اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر حصوں میں بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا ،پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسیں گے۔

مری میں بارش اور برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10، گوپس منفی 03، استوراور بگروٹ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

پاکستان میں خطے کی بڑی ملٹی نیشنل فضائی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا انعقاد

Mobeera Fatima

حکومت کے پاس سب کچھ خود کرنیکی گنجائش نہیں ، تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ کام کرنا ہو گا ،وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

تمام اسمارٹ فونز کیلئے ایک ہی چارجر ، یورپی یونین میں قانون کا اطلاق ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment