Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بنوں ، پولیس اسٹیشن کے قریب آئی ای ڈی نصب کرتے وقت دھماکا ، دہشتگرد ہلاک

بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کے قریب دوہ غوڑا پل پر دھماکے کے نتیجے میں آئی ای ڈی نصب کرنے والا دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے لاش اور موٹرسائیکل کو قبضہ میں لے لیا ، پولیس کے مطابق آئی ای ڈی پولیس کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کی جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس نے فرار دہشتگرد کی تلاش کیلئے قریبی قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد موٹرسائیکل میں آئی ای ڈی نصب کر رہے تھے ، ایک دہشتگرد خود نشانہ بن گیا، آئی ای ڈی میں 8 سے 10 کلو بارودی مواد موجود تھا۔

 

Related posts

نان فائلرز کیلئے موبائل فون کالز پر 75 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز

admin

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، عدالت پیش کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

بنوں میں آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی ضرار گروپ کے 3 دہشتگرد ہلاک

Mobeera Fatima

Leave a Comment