Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی کا انوکھا قانون

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دونوں سیمی فائنلز جمعرات کو ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائینگے۔

دونوں سیمی فائنلز کیلئے صورتحال بالکل مختلف ہے، افغانستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کیلئے اضافی دن رکھا گیا ہے لیکن بھارت اور انگلینڈ کے دوسرے سیمی فائنل کے لیے کوئی اضافی دن نہیں ہو گا ۔

دونوں سیمی فائنل میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ اگر بارش کی وجہ سے دونوں سیمی فائنل نہیں ہوسکے تو سپر ایٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں یعنی بھارت اور جنوبی افریقہ فائنل میں رسائی حاصل کرلیں گی۔

اگر کسی وجہ سے فائنل بھی نہیں ہوسکا تو دونوں ٹیمیں مشترکہ طور پر ٹی20 ورلڈکپ چیمپئن قرار دی جائیں گی۔

اسی طرح اگر دوسرا سیمی فائنل نہ کھیلا جاسکا تو بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچ جائیگی۔ گیانا میں اسے مرضی سے سیمی فائنل دیا گیا ہے جو بھارت میں شام کے اوقات میں پرائم ٹائم میں کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنل اور فائنل میچ کو مکمل کرنے کے لیے دونوں ٹیموں کو کم سے کم 10 اوورز کھیلنا لازمی ہیں، سپر ایٹ اور گروپ مرحلے میں 5 اوورز فی اننگز کھیلنا لازمی تھا۔

Related posts

کیا مودی آسٹریلیا جانے کے بجائے آسٹریا چلے گئے؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

Mobeera Fatima

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بے گھر افراد کو تین مرلہ مفت پلاٹ دینے کا اعلان

Mobeera Fatima

کوہاٹ،4 پولیو ورکرز کیخلاف بچوں کو قطرے نہ پلانے پر مقدمہ درج

Mobeera Fatima

Leave a Comment