Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاکستان کے فیصلے میں حکومتی اقدام کی عزت کرتے ہیں،آئی سی سی

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیساتھ میچ کھیلنے سے انکار پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ردعمل آگیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فیصلے میں حکومتی اقدام کی عزت کرتے ہیں،پی سی بی سے امید ہے کہ وہ قابل قبول حل نکالے گا،پاکستان کے فیصلے کا سرکاری طور پر انتظار ہے۔

آئی سی سی کے ہر ممبر کی طرح پاکستان کی بھی اپنی ذمہ داری ہے،امید ہے پاکستان فیصلے کے منفی اثرات پر غور کر ے گا،فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے باضابطہ رابطے کے منتظر ہیں۔

آئی سی سی ٹورنامنٹس کھیل کی دیانت داری، مسابقت، تسلسل اور انصاف پر مبنی ہوتے ہیں،مقابلوں میں محدود شرکت کھیل کی روح اور تقدس کو مجروح کرتی ہے۔

Related posts

پی ایس ایل سیزن 10 کا ترانہ، علی ظفر کی خدمات حاصل کر لی گئیں

Mobeera Fatima

محمد رضوان کےکپتان بننے پر خوشی ہوئی،امید ہےذمہ داری بہتر طریقے سے نبھائیں گے،شاہد آفریدی

Mobeera Fatima

انگلش کرکٹرکا پاکستانی فاسٹ باولرز کو بہترین ماننے سے انکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment