Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

آئی سی سی نے غیر قانونی بولنگ ایکشن پر آل راؤنڈر پر پابندی لگا دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر اِسانی واگھیلا کے بولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق یہ پابندی غیر قانونی بولنگ ایکشن کے باعث لگائی گئی ہے، جس کے بعد وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بولنگ نہیں کرا سکیں گی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران میچ آفیشلز کی شکایت پر کیا گیا۔ شکایت موصول ہونے کے بعد آئی سی سی کے ایونٹ پینل نے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا۔

پینل نے آئرلینڈ کے خلاف میچ کے بعد پاپوا نیو گنی کے خلاف کھیلے گئے اگلے میچ میں اِسانی واگھیلا کے بولنگ ایکشن کا تجزیہ کیا، جس کے بعد اس نتیجے پر پہنچا گیا کہ ان کا ایکشن آئی سی سی کے قوانین کے مطابق درست نہیں ہے۔ اس بنیاد پر آل راؤنڈر پر فوری طور پر بولنگ کی پابندی عائد کر دی گئی۔

Related posts

بھارت کے خلاف سپر فور میں چیلنج کیلئے تیار ہیں، سلمان آغا

Mobeera Fatima

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع

Mobeera Fatima

ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ: پاکستان آج نیوزی لینڈ سے نبرد آزما ہوگا

Mobeera Fatima

Leave a Comment