Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

آسٹریلیا ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا،بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد  دوسرے نمبر پر چلا گیا،پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

ٹیسٹ بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے،پاکستان کے بابراعظم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں،ویراٹ کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 10ویں نمبر پر چلے گئے۔

انگلینڈ کے ہیری بروک 3 درجے ترقی کے بعد 7ویں ،انگلینڈ کے زیک کراؤلی تین درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے۔

بالرز میں بھارت کے رویچندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے،جیمز اینڈرسن نے آٹھویں نمبر پر ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کیا،شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ آل رائونڈرز میں بھارت کے رویندر جدیجہ کا پہلا نمبر برقرار ہے ،اکشر پٹیل کی ایک درجے ترقی ہوئی وہ 5ویں نمبر پر آ گئے،ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ایک درجے تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلے گئے۔

Related posts

سابق صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر پیجر پھٹنے سے کریش ہو گیا تھا ، ایرانی رکن پارلیمنٹ

Mobeera Fatima

پاکستان کا قرضہ 315 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا، وژول کیپیٹل

Mobeera Fatima

ملک کے بڑے شہروں میں پاسپورٹس اجراء کا بیک لاگ ختم

Mobeera Fatima

Leave a Comment