اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جامع اور غیر مشروط مذاکرات کا حامی ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی مقدمہ میں کیس سے ڈسچارج ہونے کہ درخواست دائر کی ہے۔ مقدمات تمام جعلی ہیں اور تمام میں بریت ہو گی۔
مذکرات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے۔ اور مذاکرات ہر اسٹیج پر ہونے چاہئیں۔ جامع اور غیر مشروط مذاکرات کا حامی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لیے سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا ضروری ہے۔ اور پہلے بھی ہم آگے کی طرف بڑھ رہے تھے۔ پہلے بھی رابطے بہترین جا رہے تھے تاہم ایک سطح پر مذاکرات ختم ہو گئے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید ہے جو رابطے احتجاج سے پہلے ختم ہوئے تھے وہ دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔ اور مذاکرات کے دوران شرط نہیں تاہم مطالبات ضرور رکھے ہیں۔ مقدمہ درج کرنے کا طریقہ کار ہوتا ہے۔ اور بس اب بہت ہو گیا اب بہتری کی طرف ملک کو بڑھانا چاہیے۔