Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

مجھے وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہیے تھا ، ٹرمپ

واشنگٹن سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 2020 کے صدارتی انتخابات ہارنے کے بعد انہیں وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔

پینسلوینیا کے شہر لٹز میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 2020 میں صدارتی انتخابات کے نتائج اور شکست قبول نہیں کی تھی۔

سابق صدرکا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں ہماری سرحد اس وقت سب سے زیادہ محفوظ تھی جب وہ اقتدار سے الگ ہو رہے تھے، ہم نے بہت اچھا کام کیا تھا، ہمارے پاس بہت کچھ تھا لیکن آج ہر پولنگ بوتھ  پر سیکڑوں وکیل کھڑے ہیں۔

امریکا میں 2020 کے صدارتی انتخابات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے مقابلے میں اپنی شکست اور انتخابات کے نتائج کو ماننے سے انکار کردیا تھا اور ان انتخابات سے متعلق سازشی نظریات کو فروغ دیا تھا۔

Related posts

امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، محسن نقوی

Mobeera Fatima

ایران اسرائیل جنگ رکوانے میں سعودی ولی عہد نے بھر پور کردار ادا کیا، شہباز شریف

Mobeera Fatima

کل سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment