Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

یقین ہے غیرت مند پختون آخر تک میرا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، بشریٰ بی بی

پشاور: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے غیرت مند پختون آخر تک میرا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے احتجاجی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سابق چیئرمین رہا نہیں ہوں گے مارچ ختم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی آخری سانس تک یہاں کھڑی رہوں گی۔ اور آپ لوگوں نے میرا ساتھ دینا ہے۔ لیکن اگر آپ نے میرا ساتھ نہیں بھی دیا تب بھی میں کھڑی رہوں گی۔

بشری بی بی نے کہا کہ یہ صرف میری نہیں بلکہ اس ملک اور رہنما کی بات ہے۔ مجھے یقین ہے کہ غیرت مند پختون آخر تک میرا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور پشاور سے روانہ ہونے والے قافلے کی قیادت کر رہے ہیں۔

Related posts

امریکہ میں بھارتی شہری بچوں کی فحش ویڈیوز رکھنے پر گرفتار

Mobeera Fatima

شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری، پاسپورٹ بیگ لاک صفر

Mobeera Fatima

شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

admin

Leave a Comment