Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

یونان کشتی حادثے میں لاپتہ درجنوں پاکستانیوں کے بچنے کی امیدیں ختم ہو گئیں ، پاکستانی سفیر

یونان میں پاکستانی سفیر عامر آفتاب قریشی نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں لاپتہ درجنوں پاکستانیوں کے بچنے کی امیدیں ختم ہو گئی ہیں۔

یونان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر آفتاب قریشی کا کہنا تھا کہ کشتی حادثے میں 4 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی، کشتی میں 80 سے زائد پاکستانی سوار تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، تاہم لاپتہ افراد کے بچنے کی امیدیں کم ہیں۔ کشتی میں پہلے شگاف پڑا اور پھر ڈوب گئی۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے میں یونانی حکام کے مطابق 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں، ہمارا مشن یونانی حکام سے رابطے میں ہے۔

Related posts

حبا بخاری کا نماز کے بعد فون پر پھونک مارنے کا انکشاف

Mobeera Fatima

کراچی ، نظارت خانے میں کھڑی 100 گاڑیوں میں آگ لگ گئی ، 30 مکمل تباہ

Mobeera Fatima

انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے سستا

Mobeera Fatima

Leave a Comment