Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ، ہنڈریڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 717 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 404  پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 342 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 30 ہزار 686 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان مستحکم ہو رہا ہے، جس سے آئندہ دنوں میں مزید بہتری کی توقع ہے۔

Related posts

انٹرنیشنل لیگ میں فخر زمان کی شاندار بیٹنگ، ٹیم کو فتح دلا دی

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں نصاب تعلیم میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مضامین شامل کرنے پر غور

Mobeera Fatima

ایران میں قتل ہونیوالے 8 افراد کی میتیں آج پاکستان پہنچنے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment