Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حج درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ، غیر رجسٹرڈ افراد بھی درخواستیں جمع کرا سکیں گے

حج درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گا، غیر رجسٹرڈ افراد بھی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔

رجسٹرڈ افراد کی جانب سے پہلا مرحلہ جو 9 اگست کو ختم ہوا، اس میں 71 ہزار درخواستیں جمع ہوئیں، دوسرے مرحلے میں وہ افراد بھی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں جنہوں نے رجسٹریشن نہیں کرائی۔

اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی کا عمل 11 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گی۔ موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق درخواستیں کم آنے کی صورت میں کوٹہ مکمل کرنے کے لئے پھر موقع دیا جائے گا۔

12 سال سے کم عمر بچے حج 2026 پر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ سعودی عرب سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔بیرون ملک رہنے والے پاکستانی حج کیلئے درخواستیں بمع رقم وزارت حج کے نامزد بینکوں میں جمع کرا سکتے ہیں۔

لانگ حج کیلئے پہلی قسط 5 لاکھ روپے اور شارٹ حج کیلئے پہلی قسط 5 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جیسے ہی حج کوٹہ مکمل ہو گا درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

Related posts

اسرائیل دہشتگردی کر رہا ہے ، امن کیلئے دنیا کیساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں ، صدر ، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

سابق امریکی صدر جوبائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص

Mobeera Fatima

پاکستان این ایف سی ایوارڈ کے فارمولے پر نظرثانی کرے ، عالمی بینک

Mobeera Fatima

Leave a Comment