Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

اے آئی میں چھپے خطرے سے سنگین مسائل پیدا ہونے کا خدشہ: ماہرین کی وارننگ

مصنوعی ذہانت (اے آئی) آج ہماری زندگی کے ہر شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، چاہے تعلیم ہو، صحت، تحقیق یا روزمرہ کے چھوٹے کام۔ لیکن حالیہ رپورٹس میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ جدید ٹیکنالوجی بہت آسانی سے دھوکہ کھا کر جھوٹی معلومات پھیلا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایک صحافی نے ایک سادہ خامی ظاہر کی، جس سے معلوم ہوا کہ مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس آسانی سے جعلی معلومات دہرا سکتے ہیں۔ یہ خامی چیٹ جی پی ٹی، گوگل جیمینائی اور اے آئی اوورویوز جیسے پلیٹ فارمز کو متاثر کرتی ہے۔

صحافی نے ایک جعلی بلاگ پوسٹ شائع کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ دنیا کے بہترین ہاٹ ڈاگ کھانے والے ٹیک رپورٹر ہیں۔ حقیقت میں ایسا واقعہ کبھی ہوا ہی نہیں، لیکن اے آئی نے اسے حقیقت کے طور پر دہرا دیا۔

ماہرین کے مطابق یہ خامی صحت، مالیات اور کاروباری سرچز پر بھی غلط اثر ڈال سکتی ہے، کیونکہ صارفین اکثر اصل ذرائع پر کلک نہیں کرتے، جس سے اندھے اعتماد کے بڑھنے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

Related posts

آسٹریلیا نے بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی

Mobeera Fatima

آئی ٹی کی قومی برآمدات میں 23 فیصد سے زیادہ اضافہ

Mobeera Fatima

یورپی یونین کا بلیو اسکائی پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

Mobeera Fatima

Leave a Comment