Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

غزہ میں کن اسلامی ممالک کی فورسز تعینات ہوں گی؟ ٹرمپ نے بتادیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے تشکیل کردہ بورڈ آف پیس کا پہلا اہم اجلاس امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں منعقد ہوا، جس میں امریکی صدر نے غزہ میں مختلف ممالک کی فورسز کی تعیناتی کی تفصیلات بھی بتائیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ مختلف ممالک نے غزہ میں اپنی افواج اور پولیس بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ان کے مطابق انڈونیشیا، مراکش، البانیہ، کوسوو اور قازقستان اس عالمی استحکامی فورس میں شامل ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے ان ممالک کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعاون خطے میں امن کے قیام کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فورس غزہ میں سیکیورٹی، نظم و نسق اور انسانی امداد کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گی۔

امریکی صدر کے مطابق مصر اور اردن بھی اس عمل میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ دونوں ممالک نہ صرف نگرانی کریں گے بلکہ ایک قابلِ اعتماد فلسطینی پولیس فورس کے قیام کے لیے تربیت اور معاونت بھی فراہم کریں گے۔

Related posts

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور آج حلف اٹھائیں گے

Mobeera Fatima

نان فائلرز کیلئے موبائل فون کالز پر 75 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز

admin

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش ، نشیبی علاقے زیر آب

Mobeera Fatima

Leave a Comment