Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

سپر ایٹ مرحلہ، پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے مقابلے میں آج مدمقابل ہوں گے

کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آج مدمقابل ہوں گے۔

دونوں ٹیمیں کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ کا ٹاس شام چھ بجے جبکہ آغاز ساڑھے چھ بجے ہو گا۔

محکمہ موسمیات نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران بارش کا امکان ظاہر کر رکھا ہے تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہونے کی توقع ہے، بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے میچوں کے لئے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے۔

Related posts

جنوبی افریقی باؤلر آئی پی ایل چھوڑ کر واپس چلے گئے

Mobeera Fatima

ویرات کوہلی کا میچ کے دوران ناگن ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Mobeera Fatima

انڈر 19 ایشیا کپ میں شکست پر بھارتی بورڈ کا ٹیم سے تحقیقات کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment