Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کی رمضان میں احتجاج مؤخر کرنے کی تجویز

لاہور، کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے رمضان المبارک کے احترام میں احتجاجی تحریک مؤخر کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں پرشدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تمام مقدمات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

اجلاس میں بانی کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے، ذاتی معالج تک رسائی اور مکمل طبی معائنے کی سفارش بھی کی گئی۔ قیادت نے تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے دو جماعتی سیاسی نظام کے خلاف مہم تیز کرنے اور حکومت پر سیاسی دباؤ بڑھانے کی تجویز دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی کی نامزد کردہ کمیٹی اورسیاسی کمیٹی کو موجودہ صورتحال میں بااختیار بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے فیصلہ سازی میں شفافیت، تمام صوبائی تنظیموں کواعتماد میں لینے اورمیڈیا پر یکساں مؤقف اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔

Related posts

کراچی کے صحافیوں کو آئی ٹی کورس کی مفت سہولت دونگا، گورنر سندھ

admin

پنجاب میں 17 سے 20جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

خدا جسے تباہ کرنا چاہتا ہے اسے پاگل کر دیتا ہے، مشاہد حسین سید

Mobeera Fatima

Leave a Comment