پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، دھند کی وجہ مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب میں مختلف مقامات پر شدید دُھند کے باعث موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیازبیگ سےخانقاہ ڈوگراں تک بند کردیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند جبکہ لاہورسیالکوٹ موٹروے ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک موٹروے کو بند کردیا۔
ترجمان موٹروے نے مزید بتایا کہ پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا موٹروے ایم 1 پشاور سے برہان تک شدید دھند کے باعث موٹروے کو بند کردیا گیا۔