Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

فلم بناؤں گی تو حارث رؤف ہیرو، بابر اعظم ناکام بھائی ہوں گے، نتاشا علی

اداکارہ نتاشا علی نے کہا ہے کہ اگر وہ فلم بنائیں گی تو ہیرو حارث رؤف اور ناکام بھائی بابر اعظم ہوں گے۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرکٹرز سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا۔

میزبان نے اداکارہ کو اسکرین پر قومی ٹیم کے کرکٹرز کی تصاویر دکھائیں اور سوال پوچھا کہ اگر آپ فلم بنائیں گی جس میں مرکزی کردار آپ ادا کررہی ہیں لیکن ہیرو، ناکام بھائی اور ولن کون ہوگا؟

جس پر نتاشا علی نے کہا کہ حارث رؤف ہیرو ہوں گے اور ولن محمد رضوان ہوں گے،اداکارہ نے مزید کہا کہ ناکام بھائی بابر اعظم ہوں گے۔

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں باپ کا کردار افتخار احمد ادا کریں گے اور مزاحیہ کردار شاہین آفریدی ادا کریں گے۔

Related posts

پاراچنار میں حالات کشیدہ، پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کا اظہار تشویش

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 540 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

ٹیکس کٹوتی کے بعد اراکین سینیٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 70 ہزار روپے ہے ،وفاقی وزیر قانون

Mobeera Fatima

Leave a Comment