Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

گورنر سندھ کی ارشد ندیم پر انعامات کی بارش، سونے کا تمغہ بھی دینے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے کے فائنل میں کوالیفائی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سونے کا تمغہ دینے کا اعلان کردیا۔

پیرس اولمپکس 2024 میں شاندار کارکردگی دکھانے پر گورنر سندھ نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پر انعامات کی بارش کردی۔ کامیابی سے وطن لوٹنے پر ارشد ندیم کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں استقبالیے کا بھی اعلان کردیا۔

کامران ٹیسوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دعا ہے کہ ارشد ندیم پاکستان کا نام روشن کریں، میڈل جیتیں، نیزہ بازی میں وہ پوری طاقت اور تکنیک آزمائیں۔ ارشد ندیم مایہ ناز کارکردگی دکھائیں، سونے کا تمغہ ہم دیں گے، ان کی فیملی کو لیپ ٹاپ اور جدید موبائل بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم ارشد ندیم کے لیے دعاگو ہے، وہ سونے کا تمغہ حاصل کریں۔ کامیابی سے وطن لوٹنے پر ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے اور دیگر قیمتی تحائف بھی دوں گا۔

خیال رہے کہ ارشد ندیم آج پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل میں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 11 بجے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Related posts

انتخابات میں خواتین کو ٹکٹ نہ دینے پر 12 سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو نوٹس

Mobeera Fatima

امریکی تاریخ میں سب سے بڑی معافی ، ایک دن میں 1500 قیدیوں کی سزائوں میں کمی

Mobeera Fatima

جنید اکبر قومی اسمبلی کی کمیٹی اوورسیز پاکستانیز کی چیئرمین شپ سے مستعفی

Mobeera Fatima

Leave a Comment