حکومت نے پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا۔
ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) اور گمشدہ پاسپورٹس کے اجرا کیلئے الگ الگ فیس رکھی گئی ہے۔
ای پاسپو رٹ کی پانچ سال کے لئے نارمل فیس تین ہزار جبکہ ارجنٹ فیس پندرہ ہزار روپے ہوگی۔ 75 صفحات پر مشتمل پا سپورٹ کی نارمل فیس 15 ہزار 500 روپے، ارجنٹ فیس 27 ہزار روپے 10 سال کے لئے ہو گی۔
36 صفحات کے ای پا سپورٹ کے لئے 13ہزار 500 ر وپے، ارجنٹ فیس 24 ہزار 750 روپے، 75 صفحات پر مشتمل نارمل ای پاسپو رٹ کیلئے 16 ہزار 500 روپے، ارجنٹ کے لئے فیس 27 ہزار روپے اوردس سال کے لئے نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے اور ارجنٹ بنوانے کے لئے 40 ہزار 500 روپے فیس ہو گی۔
مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) پاسپورٹ پانچ سال کے لئے 36 صفحات کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 4500 روپے اور ارجنٹ فیس 7500 روپے ہو گی، فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کے لئے فیس 13 ہزار 500روپے مقرر کی گئی ہے۔