Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سیاحوں کے لئے خوشخبری، بابوسر ٹاپ کو 6 ماہ بعد کھول دیا گیا

سیاحوں کے لئے خوشخبری، سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ کو 6 ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی احکام کے مطابق گلگت بلتستان اور ہنزہ جانے والے تمام مسافر اب براستہ ناران سفر کر سکیں گے، سرد موسم میں ہونے والی برف باری سے جمے گلیشیئرز کو ہیوی مشینری سے  کاٹ کر راستہ بحال کیا گیا۔

بابوسرٹاپ کی بحالی سے گلگت جانے میں اب 4 سے 5 گھنٹے کی مسافت کم ہو گی ، سیاحوں نے این ایچ اے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

بابوسرٹاپ وادی کاغان کے شمال میں 150 کلومیٹر طویل ایک  پہاڑی درہ ہے جس سے  چلاس کی شاہرہ قراقرم سے جا ملتی ہے۔

یاد رہے کہ برفانی علاقہ ہونے کے باعث بابوسر کا  راستہ 6 ماہ تک گلیشیئر سے بند ہو جاتا ہے۔ جس سے سیاحوں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

Related posts

نسیم شاہ کو 4 کروڑ معاوضے والی دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت سے روک دیا گیا

Mobeera Fatima

کرسٹیانو رونالڈو کا فیفا کلب ورلڈ کپ میں کھیلنے سے انکار

Mobeera Fatima

میرا بِل 1 لاکھ 68 ہزار آیا، نکما بجٹ پیش کرنے والی حکومت کو گھر بھیجیں، شیخ رشید

Mobeera Fatima

Leave a Comment