سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی، سونا فی تولہ 500 روپے سستا ہو گیا۔
500 روپے سستا ہونے کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے کی سطح پر آگیا۔
گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا،یاد رہے کہ تین روز قبل سونے کی قیمت میں 1400 روپے فی تولہ کمی آئی تھی۔