Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

سونا فی تولہ پھر 2900 روپے مہنگا ہو گیا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 2 روز کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپے  مہنگا ہو گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 2487 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر کے اضافے سے 2365 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں کمی

Mobeera Fatima

انٹر بینک میں ڈالر سستا، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی

admin

انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے سستا

admin

Leave a Comment