Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے میچ کے بعد ٹیم کی بیٹنگ میں کافی بہتری آئی، انفرادی کارکردگی میں رضوان اور فخر نمایاں رہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ لوئر آرڈر میں افتخار اور اعظم خان کی بیٹنگ خوش آئند ہے، آنے والی سیریز میں بھی آپ کو مثبت ارادے نظر آئیں گے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہباؤلنگ میں پہلے میچ کے بعد سینئر باؤلرز نے ذمہ داری لی، عماد وسیم مشکل صورتحال میں بہت اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی پلان ہے اس پر اب عمل درآمد ہو رہا ہے،کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف اسی مومینٹم کو برقرار رکھیں۔

کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، یاد رہے کہ پاکستان نے آئر لینڈ کے خلاف سیریز ایک دو سے جیتی ہے، پہلے میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related posts

جہانگیر خان 1 ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

Mobeera Fatima

آئرلینڈ سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Mobeera Fatima

ایشز سیریز میں اسپنر کے بغیر کھیلنا انگلینڈ کی بڑی غلطی ہوگی، ناتھن لیون

Mobeera Fatima

Leave a Comment