Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس ، علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی ، اسپیشل پراسیکیوٹر نے ملزمان کی غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے غیر حاضری پر علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ علاوہ ازیں عدالت نے راجہ بشارت ، زرتاج گل ، بلال اعجاز سمیت دیگر 46 ملزمان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

Related posts

مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ایشوریا رائے زخمی حالت میں فرانس چلی گئیں

admin

فلوریڈا ، ڈونلڈ ٹرمپ پر گالف کھیلتے ہوئے ایک اور قاتلانہ حملہ ، مشتبہ شخص گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment