Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس، التوا مانگنا ہو تو آئندہ اس عدالت میں نہ آنا، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ نے پراسیکیوٹر کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ التوا مانگنا ہو تو آئندہ اس عدالت میں نہ آنا۔

سپریم کورٹ میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ پنجاب حکومت نے شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر شواہد پیش کرنے کے لیے وقت مانگ لیا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے پراسیکیوٹر کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ التوا مانگنا ہو تو آئندہ اس عدالت میں نہ آنا۔ التوا صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ہی ملے گا۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ کچھ ملزمان کے اعترافی بیانات پیش کرنا چاہتے ہیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کےخلاف کیا شواہد ہیں؟ شیخ رشید متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ وہ کہاں بھاگ جائیں گے۔

Related posts

مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے بھی اداکاری میں قدم رکھ دیا

Mobeera Fatima

پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کومخصوص الاؤنس دینےکا فیصلہ

Mobeera Fatima

حکومت سندھ کا سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment