کراچی میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی میں ایئرپورٹ کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گاڑی میں اس وقت راؤ انوار کی فیملی موجود تھی، جو گھر سے ایئرپورٹ کی جانب جا رہی تھی۔ آتشزدگی کے باوجود گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی میں آگ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم پولیس اور فائربریگیڈ نے واقعے کی مزید وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
