Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

سابق بھارتی کرکٹر انشومن گایکواڈ 71 برس کی عمر میں وفات پاگئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور کوچ انشومن گایکواڈ کینسر کے باعث انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انشومن گایکواڈ خون کے کینسر سے زندگی کی طویل جنگ کے بعد گزشتہ روز 71 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔ انشومن گایکواڈ گزشتہ ماہ بھارت واپس آنے سے قبل لندن کے کنگز کالج اسپتال میں بلڈ کینسر کا علاج کروا رہے تھے۔

اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سکریٹری جے شاہ نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشومن گائیکواڑ کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں

اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے سکریٹری جے شاہ نے گائیکواڑ کے علاج لیے ایک کروڑ روپے جاری کیے تھے۔

خیال رہے کہ گایکواڈ نے 27 دسمبر 1974 کو کلکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا جبکہ اپنا آخری ٹیسٹ میچ بھی کلکتہ میں انگلینڈ کے خلاف 1984 میں کھیلا تھا۔

ریٹائرمنٹ کے بعد انشومن گایکواڈ 1997 سے 2000 تک بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہے۔

Related posts

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن خواب ہی رہے گا، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

برطانیہ میں تین دن کے لئے شدید برفباری کی وارننگ

Mobeera Fatima

علی امین گنڈاپور نے لاہور جلسے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment