Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے مختلف مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح کے اوقات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، بھکر، میانوالی، لیہ، نور پور تھل اور ڈی جی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، پشاور، مالاکنڈ، لکی مروت، کرم، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی ہے۔

Related posts

حکومتی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، رانا ثنا اللہ

Mobeera Fatima

دو پارٹیاں نفرت کا نشان ، جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ، شیخ رشید

Mobeera Fatima

پاک بھارت معاملات بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں ، امریکا

Mobeera Fatima

Leave a Comment