Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم شام/رات میں با لائی خیبرپختونخوا، مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات کے اوقات میں لاہور، قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، ساہیوال، نارووال اور پاکپتن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم شام/رات میں دیر، سوات، باجوڑ، خیبر، کرم اور کوہاٹ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام میں بارکھان، خضدار اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

کراچی، شارع فیصل پر واقع عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

Mobeera Fatima

راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، بیٹنگ جاری

Mobeera Fatima

دھرنا مظاہرین کے مطالبات جائز ، سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں ، وزیر داخلہ کا لیاقت بلوچ سے رابطہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment