Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

17 اگست تک پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اورگرد و نواح میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اورتلہ گنگ میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، بھکر، خوشاب اور نور پور تھل میں بارش کا امکان ہے۔

اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مردان، کرک،کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ، وزیرستان،کرم اور لکی مروت میں بارش جبکہ پشاور، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش کی توقع ہے، بارکھان، کوہلو، لورالائی، ژوب، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گر دو نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

تھر پارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمر کوٹ، سانگھڑ، کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اور بدین میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ آزادکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 17 اگست تک پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور سرگودھا میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا اندیشہ ہے۔

فیصل آباد، نوشہرہ، مردان، چارسدہ اور پشاور میں بھی بادل جم کر برسیں گے، شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوسکتی ہے۔

کراچی میں رات گئے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی، صدر، کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ، حسن اسکوائر اور پرانی سبزی منڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

واضح رہے کہ 16 اگست کومون سون کا نیا مشرقی سلسلہ سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیر اثر شہر میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی درمیانی و تیز بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کے نئے سسٹم کے حوالے سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق مون سون کا نیا سلسلہ 16اگست سے مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے،اس کے زیر اثر 16 سے 19 اگست کے دوران کراچی میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

16 سے 19 اگست کے دوران میرپورخاص،عمرکوٹ،سانگھڑ،جامشورو،دادو،ٹھٹھ،بدین اورضلع سجاول میں آندھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش جبکہ 16سے19اگست کے دوران گھوٹکی، سکھر، خیرپور، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ سمیت دیگراضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Related posts

عید سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Mobeera Fatima

ملک بند ہونے سے ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب ہے، مفتاح اسماعیل

Mobeera Fatima

احتجاج کے دوران پکڑے گئے افراد کا اسپیڈی ٹرائل ہو گا، وزیر اطلاعات

Mobeera Fatima

Leave a Comment