Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

1996 کے بعد پہلی بار مودی کا مقبوضہ کشمیر میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سیاسی جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) 1996 کے بعد پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں الیکشن نہیں لڑرہی۔

بھارت میں انتہائی اہم عام انتخابات کے لیے نریندر مودی پورے ملک کا دورہ کررہے ہیں لیکن اس بار غیر معمولی بات یہ ہے کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں 3 نشستوں کے لیے اہم امیدوار مضبوط مقامی سیاسی جماعتیں ہیں جن میں نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ہیں۔

دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کریں گی لیکن دونوں کا کہنا ہے کہ وہ ہندو قوم پرست بی جے پی کے مخالف ہیں اور کانگریس پارٹی کی قیادت والے اپوزیشن اتحاد کے ساتھ اتحاد کریں گے۔

ماہرین اور حزب اختلاف کی جماعتوں کا خیال ہے کہ بی جے پی نے کشمیر میں انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ اس کے نتائج سے یہ ظاہر ہو سکتا ہے کہ کشمیر اتنا پرامن اور مربوط نہیں ہے جیسا کہ مودی دعویٰ کر رہے ہیں۔

بی جے پی اپنے اتحادیوں کے ساتھ بھارت کے دیگر تمام خطوں میں انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور امید ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی 543 نشستوں میں سے اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی، جس کی بڑی وجہ ہندو برادری کے مفادات کو ترجیح دینے کے لیے ان کی شہرت ہے۔

نیشنل کانفرنس کے رہنما اور ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ الیکشن میں حصہ کیوں نہیں لے رہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کے دعوے اور زمینی حقائق کے درمیان بہت بڑا فرق ہے۔

مودی کا دعویٰ ہے کہ 2019 میں ان کے فیصلے کی وجہ سے کئی سالوں کے تشدد اور بدامنی کے بعد کشمیر کے حالات معمول پر آگئے ہیں، وہ جلد ہی خطے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔

Related posts

بھارت بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری

admin

کانگو: حکومت کیخلاف بغاوت پر 3 امریکی شہریوں کو بھی سزائے موت

Mobeera Fatima

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ، آج کے موسم بارے اہم پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment