Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرلیا

اسلام آباد میں لاپتا ہونیوالی ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو پولیس نے 4 گھنٹوں میں ٹریس کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں اس پر کام کر رہی تھیں۔ ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کے بعد انہیں شوہر کے ہمراہ گھر کیلئے روانہ کردیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد سیدعلی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کا سراہا اور شاباش دی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں ویتنام کے سفیر کی اہلیہ لاپتہ ہو گئیں تھیں، جس کی اطلاع ویتنامی سفیر نے پولیس کو دی تھی، انہوں نے پولیس کو بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ دن گیارہ بجے واک کیلئے نکلی تھی ، وہ اپنا موبائل فون اور اپنا پرس گھر پر چھوڑ کر باہر گئی تھیں جو تاحال واپس نہیں آئیں۔

جس کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انہہیں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 4 گھنٹوں بعد تلاش کرکے شوہر کے ساتھ گھر روانہ کر دیا ہے۔

Related posts

اٹلی میں 12 ٹن چاکلیٹ سے بھرا ٹرک چرالیا گیا

Mobeera Fatima

بھارت میں لاپتہ بنگلہ دیشی رکن اسمبلی قتل

admin

موسم بہت اچھا،خرابی کے آثار بالکل نہیں تھے،چیف آف سٹاف ایرانی ایوان صدر

admin

Leave a Comment