Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

اٹلی میں 12 ٹن چاکلیٹ سے بھرا ٹرک چرالیا گیا

یورپی ملک اٹلی میں چوری کی ایک ایسی واردات ہوئی جس نے سب کو حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں ایک ایسی انوکھی چوری ہوئی جس میں نا تو کوئی طلائی زیورات چوری ہوئے  اور ہی کوئی بھاری نقدی کی چوری ہوئی بلکہ یہ چوری تو مشہور ترین چاکلیٹ کٹ کیٹ کی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کٹ کیٹ سے بھرا ٹرک اٹلی سے پولینڈ جارہا تھا کہ 12 ٹن کٹ کیٹ چاکلیٹ چوری ہوگئی جن کی مقدار 4لاکھ 13ہزار سے زائد تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے اپنی چاکلیٹ کی چوری سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کو کٹ کیٹ کھانے کا کہتے ہیں جسے چوروں نے واقعی سنجیدہ لے لیا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ ہم مجرموں کے غیر معمولی ذوق کی تعریف کرتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ کارگو کی چوری ہر سائز کے کاروبار کے لیے ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے۔

اٹلی میں 12 ٹن چاکلیٹ سے بھرا ٹرک چرالیا گیا

اٹلی میں 12 ٹن چاکلیٹ سے بھرا ٹرک چرالیا گیا

اس حوالے سے کمپنی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ  ہم  مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پتا لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

Related posts

اٹاری بارڈر پر پاکستانی سفارتی اہلکاروں سے بھارتی میڈیا کی بدتمیزی

Mobeera Fatima

امریکا اسرائیل، ایران جنگ کے عالمی اور قومی اثرات آنا باقی

Mobeera Fatima

اسرائیل کے 600 سے زائد سابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداروں کا ٹرمپ کو خط، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment