Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

کراچی میں کل سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

کراچی میں کل سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ یکم اپریل کو ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا، سسٹم کے زیر اثر کراچی میں یکم اپریل کی رات سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے جب کہ 2 اپریل کو بارش کا امکان زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں 3 اپریل کو بھی بارش کا امکان رہے گا، اس دوران چند علاقوں میں بارش 50 ملی میٹر یا اس سے زائد  بھی ہوسکتی ہے جب کہ اس سسٹم کے زیر اثر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار 50 کلو میٹر یا اس سے زائد ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 4 اپریل تک یہ سسٹم ملک پر اثرانداز رہ سکتا ہے۔

Related posts

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

زیارت میں شدید برفباری، مری سمیت مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم، میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج

Mobeera Fatima

Leave a Comment